اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ یکم جنوری سے پاسپورٹ کی مددت 10 سال ہو گی،پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کی جا رہی ہے،6 ماہ پہلے پاسپورٹ کی مددت ختم ہونے سے پہلے میسج آئے گا،مولانا فضل الرحمن فساد کی جڑ ہیں ، ان سے سکیورٹی واپس نہیں لی جارہی ہے ،پی ڈی ایم اگر آتی ہے تو تیاری تو ہمیں بھی کرنی ہو گی،پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے،ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ،ناراض نہیں ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں 120 دن کا ٹارگٹ رکھا ہے ،ایک ماہ کے اندر اندر تمام افسران کو واپس بلانے کا کہا ہے،امیگریشن کے افسران کو واپس بلا کر نئے افسران تعینات کرنے ہیں،اب پاسپورٹ دس سال کیلئے ملا کرے گایکم جنوری سے پاسپورٹ کی مددت 10 سال ہو گی،نیا ای پاسپورٹ کا نظام لا رہے ہیں،پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کی جا رہی ہے،6 ماہ پہلے پاسپورٹ کی مددت ختم ہونے سے پہلے میسج آئے گا،191 ممالک میں ای پاسپورٹ سسٹم شروع کر رہئے ہیں،اسمگل پیٹرول کی خرید و فروخت ایک ہفتے میں ختم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے ملازمین چائینیز کو دیکھ رہئے ہیں کہ انھیں پاسپورٹ آفیس آنے کی ضرورت ہی نہ رہے،ای سی ایل اور بلیک لسٹ کو کم کرنے کی ہدایات کی ہے،صرف ان لوگوں کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے جو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاسپورٹ والوں کی معاشی حالت بہت بری ہے،پاسپورٹ امگریشن کے لیے بڑا بجٹ درکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب سے سیکیورٹی واپس نہیں لی جا رہی،مولانا فضل الرحمان ہی اس فساد کی جڑ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بی بی کو بھی بتایا گیا تھا سیکیورٹی رسک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اگر آتی ہے تو تیاری تو ہمیں بھی کرنی ہو گی۔ انہوںنے ایک بار پھر کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے،ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ناراض نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے بھی مجھے 120 دن دیئے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے ان کو آگے لگایا ہوا ہے،پی پی پی بہتر پوزیشن میں کھیل رہی ہے،فضل الرحمان صاحب سے درخواست کر سکتا ہوں کہ سیاست پر اور ملک پر رحم کریں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے’...
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے...
اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام...
حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی...
ایک خاتون جس کا سیاست سے تعلق نہیں اس نے پاکستان کے دوست ملک...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پنجاب کی بیٹی ہیں،...
اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام اّباد پولیس سے کہہ دیا کہ اسلام آباد کے امن و امان کو...