اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 144 ویں سالگرہ پر پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھیاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی، قائداعظم محمد علی جناح کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے کہاکہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لئے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں۔صدر عارف علوی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا، قائدِ اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھیاور انکے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ ہم آج ایک ایسی ریاست کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو اپنے لوگوں کے تنوع کا احترام اور شہریوں کو یکساں مواقع مہیا کرتی ہے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ سات دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...