اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قائد اعظم کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 25دسمبر کو محمد علی جناح کی پیدائش ہوئی تو ایک قابل فخر قوم کا وجود میں آنا مقدر بنا۔انہوں نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں ، خدا نے یہ ماحول ہمیں محبوب قائد کے ذریعے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محمد علی جناح کا برصغیر کے مسلمانوں کے لیے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بطورقوم کا نمائندہ میں قائداعظم سے بھرپور عقیدت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی تاریخ میں چندہی افراد کو ایسی شہرت ملی جیسی ہمارے قائد اعظم کو نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا افراتفری اور محرومی کے شکار لوگوں کو ایک قوم بنانے کا عزم معجزہ تھا، قائد کو خدا اور اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پختہ یقین تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تمام شعبوں میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں، ایک نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پھر سے زندہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئیے ہم قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کیساتھ زندہ کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...