انقرہ (این این آئی )ترک صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے اور اس حوالے سے انٹیلیجنس لیول پر مذاکرات جاری ہیں تاہم اسرائیل کی فلسطین پالیسی ناقابل قبول ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی کے اسرائیل کی ٹاپ لیول قیادت کے ساتھ مسائل ہیں اور اگر یہ مسائل نہ ہوتے تو اس وقت ‘تعلقات بہت ہی مختلف ہوتے۔ایردوآن کا مزید کہنا تھاکہ فلسطین پالیسی ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہمارے لیے اسرائیل کی موجودہ فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کے بے رحمانہ اعمال ناقابل قبول ہیں۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے تعلقات میں بہتری پیدا ہو۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے مابین انٹیلیجنس لیول کے مذاکرات جاری ہیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...