ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کرونا ویکسین لگائے جانے کے عمل میں مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کو کرونا ویکسین گزشتہ روز لگائی گئی۔سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق بن فوزان الربیعہ نے مملکت کے باشندوں اور غیرملکیوں کو کرونا ویکسین کی فراہمی اور ویکسین لگائے جانے کے عمل کی سرپرستی اور نگرانی کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم کرونا کی وبا پر کنٹرول قائم کرنے کے حوالے سے شروع میں اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سمیٹ رہے ہیں۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ مملکت کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر چل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بر وقت احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور یہ ثابت کیا کہ صحت انسان کی پہلی اور بنیادی ضرورت ہے۔ کرونا کی دنیا میں ویکسین کی تیاری کے بعد مملکت نے اس کے حصول اور شہریوں کو لگانے میں دیر نہیں کی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے ملک کے باشندوں اور مملکت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو مفت ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...