اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے،مولانا فضل الرحمن نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تنقید کرنے پر پارٹی سے خارج کرکے قوم کودکھادیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے، ان کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یوآئی (ف)میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تھوڑی سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسروں کو اسلام کی مثالیں اور حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیاجاتا ہے، آپ کی جماعت میں آزادی اظہارکا یہ عالم ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیاجاسکتا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...