سینیٹر مشاہد اللہ خان علیل ،اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل

0
574

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان علیل ہو گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان کو اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔مشاہد اللہ خان کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے بھی لئے گئے ہیں اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ خان کو بیماری کی تشخیص اور علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔