ترک فوج کی شام کے شمال مشرقی علاقے میں کارروائی،15کرد جنگجو ہلاک

0
715

انقرہ (این این آئی )ترک فوج نے شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کے 15 جنگجوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترکی نے دعوی کیا ہے کہ یہ کرد جنگجو شام کے شمالی مشرقی علاقے میں ایک حملے کی تیاری کررہے تھے۔ شام کے اس علاقے پر ترکی اور اس کے اتحادی مسلح جنگجو گروپوں کا کنٹرول ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے گذشتہ سال آپریشن امن بہار کے نام سے کردملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی میں شام کے 120 کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ترکی وائی پی جی کو ایک دہشت گرد تنظیم قراردیتا ہے اور اس کو کردستان ورکرزپارٹی (پی کے کے)کا حصہ سمجھتا ہے۔ترک وزارتِ دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے دلیر کمانڈوں نے پی کے کے/وائی پی جی دہشت گرد تنظیم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اس کے 15 دہشت گرد امن بہار خطے میں جنوب سے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔انھیں ہمارے کمانڈوز نے خاموش کردیا ہے۔