افغانستان کی تجارتی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کی رسائی بڑھانے کیلئے تیار ہیں،عبدالرزاق دائود

0
302

اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ افغانستان کی تجارتی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کی رسائی بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی کا تین روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہاکہ افغانستان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں،افغانستان کی تجارتی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کی رسائی بڑھانے کیلئے تیار ہیں،افغانستان کے ساتھ ترجیجی تجارت کا معاہدہ چاہتے ہیں، انہوںنے کہاکہ (کل) منگل کو ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان ازبکستان اور افغانستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت نثار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی طرف سے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی کے اجلاس طلب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،افغانستان پاکستان کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتا ہے،پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کو تجارت کو سیاست سے الگ رکھنا ہو گا،ہم جنوبی ایشیا ممالک تک رسائی چاہتے ہیں جس طرح پاکستان وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی چاہتے ہیں ،اس اجلاس میں تمام باہمی تجارتی معاملات کو حل کرنے کیلئے کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے کچھ معاملات حل طلب ہیں جن پر دونوں اطراف کو لچک دیکھنا ہو گی،باہمی تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے باہمی تجارتی معاملات حل کرنے میں شکر گزار ہیں،دونوں ہمسایہ مسلمان ممالک میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں،دونوں ممالک مشترکہ مفادات پر اکھٹے ہو سکتے ہیں۔سیکرٹری تجارت صالح فاروقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان باہمی تجارت کے تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معائدہ آئندہ سال فروری میں ختم ہو جائے گا،فروری 2021 سے نیا معاہدہ پر دستخط کرنے ہیں،ترجیحی تجارتی معاہدے کیلئے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں،ہم نے اپنی تجاویز افغانستان کو دیں ہوئی ہیں۔افغان سفیر نے کہاکہ مذاکرات سے باہمی تجارت کے ایشوز پر اگے بڑھنے میں مدد ملے گی،افغانستان سفارت خانے کی کوشش رہی ہے کہ باہمی تجارت بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔افغان نائب وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان مزاکرات سے اپشوز حل کرنے میں مدد ملے گی،ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں چند ماہ کی توسیع دی جائے۔