کراچی (این این آئی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے وابستگی کی بنیاد پرمعروف کرکٹر فخر زمان کوپاک بحریہ کے اعزازی لیفٹیننٹ کا رینک تفویض کر دیا۔ اس ضمن میں نیول ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ فخر زمان پاک بحریہ کے سابق سروس مین ہیں۔انھوں نے پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں 2007میں بطور سیلر شمولیت اختیار کی۔ سروس کے اوائل ہی میں اُن کی کرکٹ سے لگن اور بیش بہا ٹیلنٹ کوسراہاگیافخرزمان نے کئی مقابلوں میں پاک بحریہ کی بہترین نمائندگی کی اور پاک بحریہ کے لیے کئی اعزازات حاصل کیے۔فخرزمان نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ بھی 2012میں پاکستان نیوی کے پلیٹ فارم سے کھیلااور آسٹریلیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ 2012میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ اُن کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر انھیںچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سندِتحسین بھی دی گئی۔پاک بحریہ نے فخر زمان میں غیر معمولی ٹیلنٹ اور کرکٹ سے لگائو کو دیکھتے ہوئے انھیں اپنا کیرئیر کرکٹ میں آگے بڑھانے اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصّہ بننے کا موقع فراہم کیا۔ اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں اُن کی بڑی کامیابیوں میں 2017میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ جتوانے والی سنچری بنانا شامل ہے جس میں انھیں ‘مین آف دی میچ’ کا اعزاز بھی ملا۔ اس کے علاوہ سال 2018میں انھوں نے صرف 18میچز میں تیز ترین 1000رنز بھی بنائے۔ 2018میں وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بنے اور انھوں نے 304رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ اسکور کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ فخرزمان نے لگاتار پانچ ون ڈے سیریز میں 512رنز بنا کر ورلڈریکارڈ قائم کیا۔ قومی T-20ٹورنامنٹ میں انھیں بہترین کھلاڑی اور بلے باز کا اعزاز بھی دیا گیا۔قبل ازیں ، تقریب سے خطاب کرنے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اعزازی لیفٹیننٹ فخرزمان کو پاکستان کرکٹ کے لیے اعزازات حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ پاک بحریہ اسکواش، سیلنگ، ہاکی، فٹ بال سمیت متعدد کھیلوں کے فروغ میں معاونت فراہم کررہی ہے اور کئی کھلاڑی پیدا کرچکی ہے جنھوں نے پاکستان کے لیے اعزازات حاصل کیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اعزازی رینک تفویض کرنے کی تقریب میں عسکری و سول حکام، پی سی بی کے عہدیداران، سابق کرکٹرز اور فخرزمان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...