اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمپیوٹر سے ٹائپ شدہ استعفے غیر قانونی ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی اسپیکر کے پاس جاکر کہیں گے میں نے تو استعفیٰ دیا ہی نہیں ،پی ڈی ایم استعفوں پر دوبارہ غور کریگی ،پوری امید اور خوشی ہے اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی، ان سب کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب کے ساتھ ہے ،لونگ مارچ اور لانگ مارچ میں فرق ہوتا ہے،اسلام آباد کا پٹوار خانہ ایک ماہ میں ختم کردیا جائے گا جس کے بعد اسلام آباد میں کوئی پٹواری نہیں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے جن اراکین نے ٹائپ شدہ کمپیوٹرائزڈ استعفے بنائے ہیں وہ غیر قانونی ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہاتھ سے تحریر کرنا ہوتا ہے کہ میں مسمی فلاں ولد فلاں حلقہ نمبر فلاں بغیر کسی دباؤ کے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرتضیٰ عباسی، اسپیکر کے پاس جائیں گے اور کہیں کہ میں نے تو استعفیٰ دیا ہی نہیں، یہ میں نے امیر مقام کو دیا تھا انہوں نے دشمنی میں اسپیکر تک پہنچا دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے اور خوشی ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی اور دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم استعفوں پر دوبارہ غور کرے گی۔شیخ رشیدنے کہاکہ آصف علی زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی جبکہ جیل کا زیادہ تر عرصہ انہوں نے ہسپتالوں میں گزارا ہے وہ پاکستان کے وہ سیاستدان ہیں جنہیں معلوم ہے کہ جیل کی سختیوں سے بچنے کے لیے کیا کیا طریقے اپنائے جاتے ہیں، انہوں نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سب کی لڑائی عمران خان سے زیادہ نیب کے ساتھ ہے، ان کی لڑائی یہ ہے کہ کیس ختم کردیں، یہ چاہتے ہیں کہ اربوں روپوں کے جعلی اکاؤنٹس کو بھول جاؤ، عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے یہ اس کی صوابدید ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا تو اگر آپ نے انڈر 19 کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تو اس ملک کے حال پر رحم کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کہہ رہے ہیں لیکن لونگ مارچ اور لانگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 2 سال سے انہیں چپ لگی ہوئی تھی کہ بیچ میں سے کچھ نکل آئیگا، انہوں نے قوم کے 30 سال ضائع کیے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر 3 سروس اسٹیشن قائم کیے جارہے ہیں جہاں پولیس، نادرا، ٹریفک پولیس اور آئی سی ٹی، مے آئی ہیلپ یو کے نام ایک ساتھ موجود ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو فوڈ نائٹ بازار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ساری رات کھلے رہیں گے اور صبح صفائی کر کے جائیں گے اس میں ہائی اسٹینڈرڈ کافی شاپس بھی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا پٹوار خانہ ایک ماہ میں ختم کردیا جائے گا جس کے بعد اسلام آباد میں کوئی پٹواری نہیں ہوگا اور آئی سی ٹی کی تنظیم نو کی ہدایت کی ہے جبکہ 8 غیر اہم محکموں کو ضم کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ای اسٹیمپ شروع کرنے جارہے ہیں، یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹے میں مکمل ہوگی۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے صحافیوں کیلئے ہائوسنگ سکیم لانے کی بھی خوشخبری سنائی ۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...