اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے سنجیدہ لوگ آگے آئیں اور پارلیمنٹ میں بات کرینگے ، مریم نواز ، فضل الرحمن اور نوازشریف پارلیمنٹ کے رکن نہیں ، ان سے بات نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کمزور ہے پھر بھی نکلنے کا راستہ دینا چاہتے ہیں ،کہنا آسان استعفیٰ دے دیں گے ،سپیکر آفس دو استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان کے پیچھے پیچھے اور ارکان آگے آگے ہیں ،مریم نواز کی اپنے چچا کے ساتھ لڑائی چل رہی ہے ،کہتے ہیں مولافضل الرحمن جتھے لائیں گے اور ہم آپ کے ساتھ جائینگے اور اسلام آباد چڑھائی کر ینگے ، لاہور اور گوجرانوالہ کے جلسوں سے آپ کی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ،آصف علی زر داری نے دودھ سے مکھی کی طرح پی ڈی ایم کو نکا ل باہر پھینکا ہے ، استعفیٰ نہیں دینگے ۔ان خیالات کا اظہار پیر کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز ، وفاقی وزاء فواد چوہدری اور فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں سات فوجی جوان شہید ہوئے، پی ڈی ایم جلسے میں دہشتگردی واقعہ پر کوئی بات نہیں ہوئی، الٹا اداروں پر تیر کے نشتر برسائے گئے ، اس گروہ کا مقصد صرف اور صرف ملک میں افراتفری پیدا کر نا ہے اور ایک ہی فارمولے پر عملدر آمد کررہے ہیں اور وہ فارمولا ”میں میرا خاندان اور میری دولت ”ہے اس کے بچائو کیلئے یہ ساری مہم چلائی جارہی ہے ، کبھی الیکشن کے بارے میں بات ہوتی ہے لیکن کوئی ثبوت نہیں دیئے جاتے ہیں اور ایک ایسا طریقہ کار اختیار کررہے ہیں اور یہ ایسی تجاویز دے رہے ہیں جس سے غیر جمہوری طریقے سے الیکٹڈ حکومت کو گرایا جائے پھر ان کو لایا جائے اور پھر ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، ان کی ساری چیخ و پکار کا یہی لب لباب ہے دوسری طرف جمہوری پر ایسا پریشر ڈالنا جس سے ان کو اپنے کیسز میں آسانیاں ملیں اور سب ٹھیک ہو جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ گزشتہ روز بے نظیر شہید کی برسی تھی اور ہمارے کلچر کے مطابق برسی میں دعا ہوتی ہے اور اسے سیاسی اکھاڑہ نہیں بنایا جاتا ہمارے حساب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید مرچکی ہیں کیونکہ ان کے اور ان والد کے مزار پر دشموں کو لا کر بٹھایا گیا ، ان لوگوں نے ساری عمر بے نظیر بھٹو کو تکالیف دیں ، ذو الفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر چڑھانے میں سہولت کار بنے آج وہ بانہوں میں بانہیں ڈال کر بیٹھے ہیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ دبائو کا شکار مریم نواز نے رونا دھونا مچایا ہوا ہے ، مریم نواز نے فریب اور جھوٹ کے ساتھ کچھ چیزیں قوم کے سامنے پیش کیں ان کا جواب ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز سے پوچھا گیا تمہاری کوالیفکیشن کیا ہے کس کے تحت تمہیں لیڈر مان لیں ،تم نے کیا جدوجہد کی ہے ؟ کیا تم نے کبھی ٹوسٹ کے اوپر مکھن لگایا ،تم نے جمہوریت کیلئے کوئی کام کیا ؟ ان کی پارٹی کے اندر 65اور 70سال کے لوگ غلاموں کی طرح مریم نواز کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں ، انسان کی اپنی بھی کوئی شناخت ہوتی ہے ؟ شناخت تو اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو دی ہے مگر ملازمین کا ٹولہ کنیزوں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ عورت ایک لیڈر بننے کی کوشش کررہی ہے ،اپوزیشن لیڈر چچا ہے اور استعفیٰ مریم نواز مانگ رہی ہیں ،اگر استعفیٰ مانگے جارہے ہیں تو استعفیٰ دیں یہ کیا ڈرامہ ہے ، استعفیٰ کب دیں گے ؟ کس سال میں دینگے استعفیٰ یہ تو بتا دیں ،میرٹ کدھر ہے ؟ جو لوگ پیچھے کھڑے ہیں کیا وہ پیدا ہی غلام ہوئے ہیں آگے بھی ملازم رہیں گے ۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...