واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیاہے کہ وہ اور ان کی ٹیم بیرون ملک امریکی افواج کی تعداد، محکمہ دفاع اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کو مختص مالی مالی بجٹ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تاکہ وہ شبہات سے بچ سکیں اور مناسب طریقے سے کام شروع کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کرونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وہ تمام امریکیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے جن کا امریکا کو سامناہے۔ ہم دنیا میں ملک کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وزارت دفاع سے متعلق بجٹ کے بارے میں واضح نظریہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکا کی سرحدوں پر تباہی پھیلائی ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کرونا ویکسین کی منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹاگان کے مقرر کردہ عہدیدار اقتدارل کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنیسے امریکا کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...