ہملٹن(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اظہر علی نے کہاہے کہ میچ کے پانچویں دن اسپنر کو مدد مل سکتی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ ہمارا پلان یہی ہے کہ جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ اس پچ پر زیادہ وقت گزاریں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ فواد عالم کے ساتھ ایک لمبی پارٹنرشپ قائم کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ فواد عالم جب میدان میں آئے تو انہیں اعتماد دینے کی کوشش کی،پچ پر پرانا گیند تھوڑا رک کر آرہا ہے، پانچویں دن اس پچ پر اسپنر کو مدد مل سکتی ہے۔ اظہر علی کاکہنا تھا کہ کل کا پہلا سیشن بہت اہم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے بالر نیل ویگنر نے ہم سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے، انجری کے باوجود کھیلنے پر ہم نیل ویگنر کی بہت عزت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ فریکچر کے باوجود میچ کھیل رہے ہیں، جو قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں، نیل ویگنر نے یہ ثابت کردیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...