کراچی(این این آئی)گھروں کی تعمیر کرنے کیلئے عوام کو سستے قرضے فراہم کرنے کیلئے 6 بینکوں اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔پاکستان میں گھروں کی تعمیر کیلئے سستے قرضوں کی فراہمی کیلئے ایک اور مرحلہ طے ہوگیا، 6 بینکوں اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے درمیان رسک کوریج کا 10 سالہ معاہدہ طے پاگیا۔بینکوں کے ہاسنگ لونز کیلئے 40 فیصد تک کریڈٹ گارنٹی پی ایم آر سی فراہم کرے گی۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہاکہ سستے گھروں کی اسکیم کے لیے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کم قیمت گھروں کے لیے قوانین کو نرم کیا ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے سستے گھروں کے لئے بینکوں کو قرض کی فراہمی کے اہداف دیئے ہیں، جو بینک سستے گھروں کی اسکیم کے اہداف پورے نہیں کریں گے، ان کو جرمانے کا سامنا ہوگا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے درخواست کی کہ پراسیسنگ کے نام پر کوئی اضافی رقم نہ لی جائے۔انہوں نے کہاکہ ہائوسنگ لونز کے حوالے سے بینکوں کیلئے جزا و سزا کا تصور بھی موجود ہے، جو بینکس قرضے دینے کا ہدف حاصل کریں گے انہیں انعام ملے گا جبکہ ہدف حاصل نہ کرنے پر جرمانے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ شکایت پر کچھ بینکوں کیخلاف کارروائی بھی ہوئی ہے۔پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او مدثر حسن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سستی ہائوسنگ اسکیم کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ پاکستان میں مورگیج فنانس کا قیام دو سال پہلے عمل میں آیا تھا۔ جس کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں طویل المدتی فنڈنگ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب قرض کو یقینی بنانا ہے، اس سے کم آمدنی والے طبقے کو سستی مورگیج سہولیات مل سکیں گی۔کریڈٹ رسک گارنٹی ایگریمنٹ کے تحت نجی شعبے کے 5 اور 10 مرلہ کنسٹرکشن منصوبے بھی اس معاہدے سے مستفید ہوسکیں گے۔ توقع ہے آنیوالے دنوں میں ملک کے دیگر بینکس بھی پی ایم آر سی کیساتھ ایسے معاہدے کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...