پاکستان آبی قلت کے شکار ممالک میں تیسرے نمبر پر آ گیاہے،آئی ایم ایف

0
257

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان آبی قلت کے شکار ممالک میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے جو زرعی معیشت کے حامل ملک کے لیے انتہائی مہلک ہے۔وطن عزیز 1947 میں آبی وسائل سے مالا مال ملک تھا، یہاں پانی کی دستیابی 5 ہزار کیوبک میٹر تھی جو اب خطرناک حد تک کم ہو کر صرف ایک ہزار کیوسک رہ گئی ہے اور یہ امر انتہائی تشویشناک ہے۔بھارت بین الااقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے حصے کا دریائے چناب کا پانی زبردستی استعمال کر رہا ہے اور آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان میں وسیع زرعی تباہی پھیلانے کے در پے ہے۔پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورس کی وارننگ کے مطابق فی الوقت پاکستان ایتھوپیا سے بھی زیادہ آبی قلت کا شکار ہے اور اگر مناسب منصوبہ بندی نہ کی گئی تو 2025 تک پاکستان کو آبی خشک سالی اور قحط سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔