کراچی(این این آئی)دنیا کی 100 ممتاز نرسوں کی فہرست میں آٹھ پاکستانی نرسوں اور مڈ وائفس کو شامل کرلیا گیا ہے۔آٹھ پاکستانی نرسوں اور مڈوائفس کو گلوبل 2020 کی 100 آوٹ اسٹینڈنگ ویمن نرسز اینڈ مڈوائفس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔نرسوں اور مڈوائفس کے یہ تمام آٹھ نام آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری(سونم)سے بطور اساتذہ منسلک ہیں یا اس ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دنیا بھر کے 43 ممالک سے 100 نرسوں اور مڈوائفس کو اعزازات دیے گئے۔صحت عامہ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے خدمات اور خصوصا عالمی وبا جیسے مشکل حالات میں ان کی مسلسل خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازات سے نوازا گیا ہے۔قائدانہ صلاحیت کی حامل ان نرسوں اور مڈوائفس کو ویمن ان گلوبل ہیلتھ(ڈبلیو جی ایچ)کی جانب سے اعزازات دیئے گئے ہیں۔یہ اعزازات عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناو، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اینڈ انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف مڈوائفس کے ساتھ اشتراک میں کام کرتا ہے۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...