ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کریئر کے آغاز اداکاری سے متعلق بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔فلم اوم شانتی اوم سے کرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا۔ اداکارنے کہا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں ان کا بہت ساتھ دیا۔دوسری طرف اداکارہ نے بتایا کہ کرئیرکا آغاز ان کے اس لیے آسان نہیں تھا کیونکہ بہت سے لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا،کتنے لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اورمیں صرف ایک ماڈل ہوں جب کہ کچھ لوگوں نے میرے بولنے کے انداز کو بھی نہیں بخشا اوربرا بھلا کہا۔اداکارہ نے کہا کہ ان ساری باتوں سے میں بہت اثرانداز ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا ہے جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...