نیویارک (این این آئی)فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید بھی پاکستانی مصالحہ جات کی شوقین نکلیں۔انسٹاگرام پر 2020 کے اختتام پر ”پوسٹ آپکچر آف’ چیلنج وائرل ہو رہا ہے جس میں صارفین اپنی اسٹوری پر وہی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں جو ان کے دوست انہیں کہہ رہے ہیں۔حال ہی میں معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بھی اس وائرل چیلنج کو فالو کیا اور کسی نے ان سے 15 ستمبر کی تصویر دکھانے کو کہا،جی جی حدید نے اپنی اسٹوری پر 15 ستمبر کو کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی جو کہ ان کے کچن کا کیبنٹ تھا۔ماڈل کے کیبنٹ میں جہاں بے شمار دیسی مصالحے نظر آئے وہیں ان کے کیبنٹ میں پاکستانی مصالحے کا بھی ڈبہ نظر آیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھی پاکستانی مصالحے پسند ہیں۔جی جی حدید نے بتایا کہ جب وہ حمل سے تھیں تو وہ ان تمام تر مصالحوں کو کھانوں میں استعمال کرتی تھی بعد ازاں امریکی ماڈل کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ اسٹوری بے حد وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے اس تصویر پر تبصرے کیے جانے لگے۔ ٹوئٹر پر صارف نے جی جی حدید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘جی جی حدید کی ایک تصویر نے ساؤتھ ایشینز کے لیے اتنا کام کیا ہے جتنا پریانکا نے اپنے پورے کیریئر میں کیا تھا۔ایک اور صارف نے کہا کہ جی جی اب بھابی بن گئی ہیں ،ایک صارف نے لکھا کہ ہلدی، تندوری مصالحہ، گرم مصالحہ؟ اب یہ دیسی ہو گئیں، زین نے کر دکھایا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...