ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے 77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کیلئے شہرہ آفاق پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی نقل کرنا ناکامی ثابت ہوئی۔بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر پرانی فلموں کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اس سے ان کے چاہنے والوں کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔حال ہی میں امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 1988 کی فلم گنگا جمنا سرسوتی کی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں اداکار امیتابھ بچن کو معروف امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے سگنیچر اسٹائل میں دیکھا جا سکتا ہے، امیتابھ بچن نے اس تصویر میں ہو بہو پاپ گلوکار کی طرح ڈریسنگ کر رکھی ہے۔تصویر کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ جب من موہن دیسائی کو لگا کہ میں اپنی فلم گنگا جمنا سرسوتی میں مائیکل جیسکن کو کاپی کر سکتا ہوں، کیا ہی ناکامی تھی یہ۔خیال رہے کہ اداکار امیتابھ بچن نے من موہن دیسائی کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلمیں کی ہیں جن میں قلی، مرد، پرورش اور نصیب جیسی فلمیں شامل ہیں۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...