اسلام آباد (این این آئی)کورونا وباء کی تباہ کاریاں، متحدہ عرب امارات میں کور کمیٹی پاکستان سینٹر متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے باعث متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانی بے روزگار ہو گئے،کورونا اور ابتر معاشی حالات کے باعٹ اکثر پاکستانی کسمپرسی میں حالات گزارنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان حالات میں پاکستانیوں کی مدد کے لیے راس الخیمہ میں پاکستان سینٹر کی کور کمیٹی متحرک ہو گئی،راس الخیمہ میں پاکستان سینٹر کور کمیٹی نے 700 سے زائد بیروزگار پاکستانیوں میں راشن اور ضروری اشیاء تقسیم کیں،راشن و ضروری اشیاء حاصل کرنے والوں میں خواتین کی قابل زکر تعداد شامل ہے،راشن کی تقسیم کے دوران چیئرمین کور کمیٹی پاکستان سینٹر راس الخیمہ انجینئر محمد جاوید بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 کی پہلی لہر کے دوران بھی پاکستان سینٹر کی کور کمیٹی نے 1300 افراد میں 12 ٹن راشن تقسیم کیا تھا۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...