واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں حالیہ انتخابات میں لوئزیانا سے منتخب ریپبلکن رکن کانگرس لوک لیٹلو حلف اٹھانے سے چند روز قبل فوت ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق41 سالہ لیٹلو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب ان کی حالت کافی بگڑ گئی تھی۔متوفی رکن کی آخری رسومات کی ادائیگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لوک لیٹلو دسمبر میں ہونے والے رن آف مرحلے میں منتخب ہوئے تھے۔ انہیں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب 19 دسمبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں طبیعت زیادہ بگڑنے پر لیٹلو کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔ لیٹلو پہلے رکن کانگرس ہیں جو کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر دنیا سے رخصت ہو گئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...