اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے نو جوانوں کو پیغام دیا ہے کہ گر کر سنبھلنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عام لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔انسپائریشنل نامی ویڈیو سلسلے میں حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے ویڈیو جاری کی، جس میں ان کے ایک خطاب سے لی گئی تقریر کو شامل کیا گیا۔ویڈیو میں جہاں عمران خان کی پرانی تقریر کا حصہ شامل کیا گیا ہے، وہیں ویڈیو میں دیگر حوصلہ و ہمت بڑھانے والے مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔دو منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو میں عمران خان اپنے خطاب میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ جس نے بھی زندگی میں جتنی اونچائی پر جانے کا سوچا ہے، وہ زندگی سے اس کی امید بھی رکھیں کہ وہ اتنی اونچائی سے نیچے بھی گریں گے۔خطاب میں وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ زندگی ایک سائیکل کی طرح ہے جو کبھی بھی سیدھی نہیں چلتی۔وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زندگی میں جو بھی مسائل، پریشانیاں یا مایوسیاں آتی ہیں وہ زندگی کو سکھانے اور بہتر بنانے کیلئے آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ زندگی کے برے وقت سے مایوس ہوکر سنبھلتے ہیں تو ان کے آگے جانے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے اور پھر انہیں کوئی بھی پریشانی یا مسئلہ پیچھے نہیں کر پاتا،وزیر اعظم نے ویڈیو میں کہا کہ جب کوئی شخص گر کر سنبھلتا ہے اور کھڑا ہوکر دوبارہ محنت شروع کرتا ہے تو وہ پہلے سے زیادہ کامیاب ہوجاتا ہے۔وزیر اعظم کی تقریر کے اس حصے میں ان کے گرنے کے پرانے واقعے کی ویڈیو کو چلایا گیا اور پھر ان کی جانب سے گرنے کے بعد دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور کامیاب ہونے کو دکھایا گیا ہے۔وزیر اعظم نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ پیغام دنیا کے تمام نوجوان افراد کے لیے ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے جاری کی گئی مذکورہ ویڈیو سے دو روز قبل انہوں نے ریاست مدینہ کی تعمیر کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں قومی اسمبلی سے ان کے پرانے خطاب کو دکھایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے اداروں کی ساکھ کمزور کی،سعودی عرب
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردئیے
نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ظاہر کردہ اثاثوں...
ایران سے تجارت کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں، امریکا
واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ...
پراپرٹی لیکس پر برطانیہ اور ناروے میں اماراتی سفارتخانوں کا بیان
دبئی (این این آئی)غیر ملکیوں کی جائیداد کے ڈیٹا لیکس پر برطانیہ اور ناروے میں اماراتی سفارتخانوں نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی نظام کی...
ہم نے ابھی تک رفح میں کوئی بڑا آپریشن نہیں دیکھا،امریکہ
مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کے جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے...