اسلام آباد(این این آئی)چین نے جی ٹی روڈ نیشنل ہائی وے 5 کی مرمت کیلئے 10 کروڑ ڈالرز گرانٹ معاہدہ کرلیا ۔ جمعرات کو معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی ،تقریب میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور چین کے سفیر نے شرکت کی ،منصوبے کے تحت این ایچ 5 کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کو مرمت کیا جائیگا،این ایچ 5 کے ہالا اور مورو کا حصہ شامل ہے ۔ وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہاکہ این ایچ 5 منصوبے کی تکمیل سے شمال جنوب رابطہ بڑھے گا، این ایچ 5 مرمتی منصوبے کیلئے چین کی طرف سیگرانٹ کے شکر گزار ہیں۔ خسرو بختیار نے کہ اکہ چین کی جانب سے انسداد کورونا اور ٹدی دل سے نمٹنے کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سی پیک پاک چین دوستی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کیساتھ سماجی و معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...