اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،سی پیک منصوبوں سے صوبے میں ترقی آئے گی اور نئی راہیں کھلیں گی۔ جمعرات کو اسٹیرنگ کمیٹی برائے چشمہ رائٹ بینک کنال کا دوسرا اجلاس ہوا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی ارباب شہزاد شریک ہوئے ۔اعلیٰ حکام کی پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے پر پیش رفت پر بریفننگ دی گئی ،دیر چکدرہ موٹروے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیے گریٹر سرکلر ریل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر آگاہ کیا گیا۔تمام متعلقہ حکام کو منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔ اسد قیصر نے کہاکہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ اسد قیصر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے صوبے میں ترقی آئے گی اور نئی راہیں کھلیں گی،وزیر اعظم پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل جلد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ راشکئی منصوبے کے مکمل ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...