طالبان کی جانب سے جنگ بندی اورسیز فائر کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان ایک لائن پر ہیں،عبداللہ عبد اللہ

0
275

اسلام آباد (این این آئی) افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبد اللہ نے تین روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی اور سیز فائر کے معاملے پر افغانستان اور پاکستان ایک لائن پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سول اور ملٹری لیڈر شپ کو افغان امن عمل کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں اور پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کے لیے اپنااثر و رسوخ استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سربراہ افغان مصالحتی کونسل نے کہا کہ اگر طالبان کو جنگ بندی سے متعلق تحفظات ہیں تو اور بھی بہت سے راستے ہیں، جیسے انسانی بنیادوں پر سیز فائر اور پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی بھی جنگ بندی کا ایک راستہ ہے۔