چیف جسٹس نے خیبرپختون خوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

0
223

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ازخود نوٹس کی سماعت پانچ جنوری کوسپریم کورٹ اسلام آباد میںہوگئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعے پر اظہار تشویش کیا اور مندر کو نقصان پہنچانے کے معاملے پرچارجنوری تک رپورٹ طلب کی ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف سیکریٹری ، آئی جی کے پی اور ایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو متاثرہ مندر کے دورے کا حکم بھی دیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے ملاقات کی اور کرک میں مندر جلانے کے واقعہ سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا ، جس پر چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔بعدازاں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رمیش کمارنے بتایا کہ مجھے حکومت سے زیادہ عدلیہ پر اعتماد ہے، شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان کو شری پرم ہنس جی مہاراج مندر جلانے کے واقعے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کا اے ٹی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے پر وزیر اعظم نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔