اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن )کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی اور اراکین نے اپنے استعفوں کو جعلی قرار دیا،موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے ۔اسد قیصر نے کہاکہ استعفوں پر کارروائی قانون ، قواعد ، گائید لائنز اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی ،استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہذا ان پر مزید کاروائی کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید اور ڈاکٹر محمد سجاد اعوان کے استعفے اْن کے سرکاری لیٹر ہیڈ پیڈ پر 14دسمبر 2020کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...