کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ عمران نیازی نیب کے کندھوں پر سوار ہیں اور انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں ۔ خواجہ آصف کی نیب کے ہاتھ گرفتاری سیاسی انتقام پر مبنی ہے عمران خان دبائو برداشت نہیں کرپارہے ہیں اس لئے نیب کو استعمال کررہے ہیں بہت جلد عمران نیازی کا بوریا بستر گول ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے249 شہباز شریف سیکریٹریٹ ضلع کیماڑی بلدیہ ٹائون میں مسلم لیگ(ن) کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پورا ملک عمران خان سے تنگ ہے اس نے قوم کی چیخیں نکلوادیں ہیں یہ اس کو سنائی نہیں دے رہا ہے، اس نے گھروں کے چولہے گیس نہ ہونے پر ٹھنڈے کردیئے ہیں اس کو صرف (ن) لیگ سے سیاسی انتقام میں پھنسا یا ہوا ہے ملک چلانے کے لئے کوئی کارکردگی نہیں ہے ۔اس موقع پر نائب صدر سندھ خواجہ غلام شعیب، ضلع کیماڑی کے صدر حاجی صالحین تنولی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومتی حربوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی سلیکٹڈ حکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے عوامی قوت سے مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئے گی ۔ اس موقع پر غلام مصطفی ایڈوکیٹ، نوشاد تنولی، ماسٹر منیر، رانا وارث، راجا منشائ، صادق رشیدی، کامران شاہ، دلدار کھوکھر، نثار تنولی، نوشاد تنولی، قاضی صادق، ملک نیک محمد، ارشد خان، ماما عبدالودود، افضل بلوچ، طاہر بٹ اور بڑی تعداد میں لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...