کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کے موقف اور تجاویز کو سراہاہے،پی ٹی آئی وزراء کو مایوسی ہوئی، وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں اور وزراء کو عوامی کام کے بجائے اپوزیشن کو گالی دینے پر لگا رکھا ہے۔ہفتہ کووزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے خواب دیکھنے والے پی ٹی آئی وزراء کو مایوسی ہوئی۔ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں عوام کی تائید وحمایت سے اپنے جمہوری مقاصد حاصل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کے موقف اور تجاویز کو سراہا۔ عمران خان کا یہ کہنا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے بڑا معنی خیز ہے۔ وزیر اعظم نام بتائیں کون سے وفاقی وزراء ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزارت عظمی کے خواہشمند کئی پی ٹی آئی وزراء اپنی پارٹی میں نشانے پر ہیں۔ناصر شاہ نے کہا کہ جو وزیر خان صاحب کی بات نہیں مان رہا اس کو سازشی کہا جارہا ہے۔ سال کے پہلے ماہ میں کچھ ترجمانوں اور وزراء کی نوکری جانے والی ہے۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...