راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں جو کوئی بھی فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا اس پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹواؤں گا، اپنی بات پر قائم ہوں ، استعفے نہیں دیئے جائینگے ،نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے نہ سینیٹ کا بائیکاٹ کریں گے ،یہ لانگ مارچ ضرور کریں گے،پیر سے ہم آپ کے استقبال کی تیاری کریں گے،مولانا فضل الرحمن کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ، ان کو اسلام اور اسلام آباد میں فرق رکھنا چاہیے، ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری حکومتی ذمہ داری ہے۔نادرا کے دفتر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 15 لاکھ پناہ گزینوں اور 8 لاکھ افغانوں کا ڈیٹا ہے، پناہ گزینوں کو یہاں رہنے کی اجازت ہے تاہم افغان مہاجرین غیر قانونی ہیں اور ان کے بارے میں فیصلہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ افغانوں کے کارڈ بلاک کیے ہیں،مزید یہ کہ 300 وینز دور دراز علاقوں میں کارڈ جاری کرنے کے لیے بھیجی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ 37 ہزار ڈپلکیٹ کارڈز جو غریب آدمی نے مجبوری کے تحت بنائے ان میں سے 7 ہزار لوگوں کو جاری نہیں کررہے، تاہم باقی کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے اس کارڈ کو رکھیں جن پر ان کا پاس پورٹ بنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں چین اور افغانستان کے ویزا میں کرپشن تھی، مینوئل میں لوگ پیسے لیتے تھے لیکن ہم نے اسے ختم کردیا ہے اور 192 ممالک کا ویزا آن لائن کردیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ آپ کو کوئی شکایت ہو تو آپ رابطہ کریں، ویزا میں توسیع ہو یا ویزا حاصل کرنا یا ویزا ختم کرنا ہو سب کچھ آن لائن ہوگا جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاس پورٹ ختم ہورہا ہے، اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف سے ہمدردی کی ہے کہ 16 فروری سے پہلے آجائیں تو کوئی حرج نہیں۔اپوزیشن جاعتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، لہٰذا پیپلز پارٹی جیت گئی ہے اور پی ڈی ایم نے شکست تسلیم کرلی ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دو ادوار تھے اور اس میں آپ نے نیب کو ختم نہیں کیا، لہٰذا یہ اب بھی ختم نہیں ہوگی، ہم نے بھی اقتدار سے جانا ہے، ہم کرپشن کریں تو ہمارے خلاف بھی نیب کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ 10 سال آپ نے نیب کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی اور جب ایف اے ٹی ایف کا معاملہ آیا تو 34 ترامیم لے آئے’ تاہم عمران خان حکومت چھوڑ سکتا ہے لیکن وہ آپ کے آگے سرینڈر نہیں کرے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کا کیس خیبر پختونخوا کو بھیج دیا ہے اور جب تک میں وزیر داخلہ ہوں کوئی بھی فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرے گا تو 72 گھنٹے میں اس کے خلاف پرچہ دوں گا۔شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن کے سارے استعفے لاکر میں ہیں، یہ جھوٹ بول رہے ہیں، لوگوں نے دستخط ہی نہیں کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میںاپنی بات پر قائم ہوں، استعفے نہیں دیے جائیں گے، نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے نہ سینیٹ کا بائیکاٹ کریں گے مگر یہ لانگ مارچ ضرور کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیر سے ہم آپ کے استقبال کی تیاری کریں گے، جس دن یہ لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں گے اس دن ہم بھی اپنا آئینی و قانونی حق جتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ستم کریں گے تو ہم بھی ستم کریں گے، وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے، جو یہ کریں گے وہی کام ہم بھی کریں گے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...