پولیس فائرنگ سے جاں بحق بے قصور طالبعلم کے قتل کا ذمہ دار کون ؟ مریم نواز

0
215

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟۔ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟، انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔