لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان 6سال سے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او لے کر سیاست کررہے ہیں ، ان کے پیچھے اسرائیلی اور بھارتی لابی کی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا اگر میرٹ پر فیصلہ ہو تو عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست ختم ہو جائے گی ،فارنگ فنڈنگ کیس کو غیر معمولی التواء میں رکھنے کے خلاف پی ڈی ایم 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر یگی ، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جسے ہم اس ملک سے ہمیشہ کے لیے ختم کر دینا چاہتے ہیں ،پاکستان ڈیمو کریٹک کے خلاف حکومتی ترجمانوں کا پراپیگنڈے سے ہماری تحریک متاثر نہیں ہو گی، ہم اپنے مقررہ وقت کے مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، کشمیر کا سودا کرنے پر عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے،حکومت نواز شریف کے پاسپورٹ کی تنسیخ کر کے ان کا سفر ناممکن بنانا چاہتی ہے ،حکومت خود نہیں چاہتی کہ نواز شریف ملک میں واپس آئیں۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے پاکستان دشمن لابی کی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں، انہیں چھپایا جا رہا ہے، ان پر کاروائی نہیں ہونے دی جارہی، ہم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ نواز شریف کا کیس ہو تو ایک مہینے میں فیصلہ ہو لیکن عمران خان کا فیصلہ ہو تو چھ، چھ سال فیصلہ نہیں ہوتا، اس کی کیا منطق اور دلیل ہے۔یہ وہ این آر او ہے جس پر عمران خان پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے، جس کے اوپر پاکستان میں سیاست کررہا ہے تو وہ شخص جو دوسروں کو این آر نہیں دوں گا کی رٹ لگاتا ہے، سب سے بڑا ”مدر آف این آر او”تو اس کے پاس ہے جو فارن فنڈنگ کا این آر او ہے کہ چھ سال سے اس کیس کو دفن کر کے رکھا گیا ہے۔سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ ہے کہ اس کیس کا میرٹ پرفیصلہ کیا جائے، ہم الیکشن کمیشن متعدد بار گئے، چیف الیکشن کمشنر کو مل کر مودبانہ عرض کی کہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائیں، چھ سال میں تو اگر مریخ پر اکائونٹ ہوں تو ان کی بھی پڑتال ہو کر واپس آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے کہ عمران خان نے اپنے درجنوں بینک اکائونٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں، درجنوں ایسے اکائونٹس ہیں جن سے باہر سے پیسہ آ رہا تھا اور پی ٹی آئی کے لوگ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خون پیسے کی کمائی سے یہاں گلچھڑے اڑا رہے تھے، ان کا کوئی آڈٹ نہیں ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپے حاصل کیے گئے اور وہ پارٹی کے اکائونٹ میں الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر نہیں کیے گئے، کسی کو نہیں پتہ کہ اس پیسے سے کیا کیا گیا اور جب اسٹیٹ بینک نے اس چوری کو پکڑا ہے تو اس چوری کی مسلسل پردہ پوشی کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...