ملک بھر میں تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا امکان

0
259

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں تعلیمی ادارے 25 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جانے کا امکان ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا ۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تمام فیصلے ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیاد پر لیے جائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر قیادت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔اس ضمن میں فیڈرل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے 3 مرحلے میں کھولنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری اسکولز، دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل اور سیکنڈری اسکولز جبکہ تیسرے مرحلے میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں امتحانات مئی کے آخر یا جون میں کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔