نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، ظالم بھارتی پولیس نے دہلی جانے والوں پر وحشیانہ تشدد کرکے کئی مظاہرین زخمی کر دیئے، کسان رہنمائوں نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گے تو 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِجمہوریہ پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق26 نومبر سے جاری بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان بارڈر پر مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے۔ بھارتی پولیس نے دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کرتے کسانوں پرگولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ضلع ریواڑی میں نہتے کاشتکاروں پر شیلنگ کی گئی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی توپ بھی چلائی گئی، کارروائی میں متعدد کسان زخمی ہو گئے۔مشرقی پنجاب کے شہر سنگرور میں بی جے پی لیڈر کو جعلی کاشتکاروں کے ساتھ میٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، کسان رکاوٹیں ہٹا کر ٹریکٹر ٹرالی سرکاری دفتر تک لے گئے، بی جے پی لیڈر کو جان چھڑا کر جانا پڑا۔کسان رہنمائوں کے مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات کے چھے دور ناکام ہو چکے ہیں، مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِ جمہوریہ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریلیاں نکالیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...