واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ انتخابی نتائج بدلنے کے لیے حربے استعمال کرنے لگے، ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی کے لیے مزید ووٹ تلاش کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہے۔ امریکی صدر کی ریکارڈ شدہ فون کال سامنے آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نتائج بدلنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار، امریکی اخبار نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ امریکی صدر ریاست جارجیا کے حکام کو دوبارہ گنتی اور مزید ووٹ تلاش کرنے کیلئے دبائو ڈالتے رہے، امریکی صدر کی ایک گھنٹے کی فون کال سامنے آگئی۔جارجیا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ بریڈ رافنسپر کو کال پر کہتے رہے کہ میں صرف گیارہ ہزار سات سو اسی ووٹ تلاش کرنا چاہتا ہوں۔ جس پر بریڈ نے ٹرمپ کو جواب دیا کہ “جارجیا کے نتائج درست تھے۔ریکارڈ شدہ کال سامنے آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکی کانگریس بھی 6 جنوری کو رسمی طور پر انتخابی نتائج کی منظوری دے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...