فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے’سید نور

0
276

لاہور(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ ایک دن فلم انڈسٹری کا بحران حل کرنے میں کامیاب ہوکر فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے ،پراپیگنڈا کرنے والوں کو چاہیے کہ مایوسی پھیلانے سے گریز کریں اور جس کی جتنی بھی استطاعت ہے وہ اپنا کردار ادا کرے ۔ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ہمیں اچھے دنوں اور امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، انڈسٹری میں وہ شخص زندہ رہے گا جو اپنے کام سے خود انصاف کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرے گا ، فلم انڈسٹری کے لئے کام کرنا کسی پربھی احسان نہیں بلکہ سب نے یہاں سے رزق کمایا ہے ، دنیا میں شہرت ، عزت ، مقام اور دولت اسی انڈسٹری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔