اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ صحت نے برطانیہ کا دورہ کرنے والے دو افراد میں نئی قسم کے کورونا وائرس بی 1.1.7 کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔قومی ادارہ صحت سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی طور پر ملک میں وائرس کی اس نئی قسم کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور اب اس کی باضابطہ طور پر تصدیق ہو گئی ہے۔دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ میں وائرس کی اس نئی قسم کے ابھرنے کے بعد وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن نے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کی جانچ پڑتال اور سارسـکوو2 ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے اس وائرس کی اب تک 31 دیگر ممالک میں بھی تشخیص ہو چکی ہے، ابتدائی وبائی امراض اور کلینیکل نتائج سے پتا چلتا ہے کہ بی 1.1.7 مختلف قسم کے وائرس میں دوسروں میں منتقلی کی شرح زیادہ ہوتی ہے تاہم ابھی تک اس بات کے ثبوت نہیں ملے ہیں کہ اس سے بیماری نوعیت مزید سنگین ہو جاتی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والے نئے وائرس کو وی یو آئی 202012/01 یا لائنیج بی 1.1.7 کا نام دیا گیا ہے، اس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 14 دسمبر کو کی گئی تھی تاہم حکومت نے بتایا تھا کہ نئے وائرس کے نمونے ابتدائی طور پر 20 ستمبر کو ملے تھے۔کورونا وائرس کی اس نئی قسم میں 14 میوٹیشن موجود ہیں، جن میں سے 7 اسپائیک پروٹین میں ہیں۔ماہرین کے مطابق اور اب تک کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نئی قسم وائرس کی اصل صورت سے 56 فیصد زائد متعدی ہے اور کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت نے انفیکشن کو روکنے کیلئے برطانیہ سے واپس آنے والے مسافروں کے لیے آئیسولیشن لازمی کردیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...