کابل (این این آئی)افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن بات چیت کا نیا دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل (پانچ جنوری) سے شروع ہو گا۔ نئے مذاکراتی دور کے باوجود ہندوکش کی اس ریاست میں طالبان کے مسلح حملوں میں تاحال کوئی کمی نہیں آئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل حکومت اور طالبان کے مابین اس انٹرا افغان مکالمت میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران اب تک کوئی بڑی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ شروع ہونے والی بات چیت میں کابل حکومت کے مذاکرات کار ملک میں مستقل جنگ بندی اور سن 2001 میں طالبان حکومت کی برطرفی کے بعد متعارف کرائے گئے موجودہ نظام حکومت کے تسلسل پر زور دیں گے۔ حکومتی مذاکرات کار غلام فاروق مجروح نے بتایا کہ یہ بات چیت انتہائی پیچیدہ اور صبر آزما ثابت ہو سکتی ہے۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...