مولوی شریف نے عوام کو اشتعال دلایا، مندر کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

0
538

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ایک رکنی کمیشن نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے کے معاملے پر رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں کمیشن نے مندر جلانے کی جامع تحقیقات اور وقوعہ سے متعلق تمام شہادتیں اور شواہد اکٹھے کرنے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے مرکزی ملزم مولوی شریف نے عوام کو اشتعال دلایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی جی کے پی کے ذریعے خیبرپختونخوا حکومت پولیس کردارپربھی تحقیقات کرائے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کیلئے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں دی جائیں اور کے پی حکومت، متروکہ وقف املاک مل کرمندرکی زمین پر قبضیکو واگزار کرائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مندر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا جس کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔