اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں دو جہتی حکمت عملی کے تحت معیشت پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اہمیت کے حامل دو شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے دوران سی پیک کے منصوبوں میں چینی ماہرین کی سرگرمیوں کا تسلسل دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، ان دونوں شعبوں پر خاص توجہ سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا اور تجارتی توازن کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایف ڈی آئی خصوصاً ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کے لئے خصوصی اقتصادی زون قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ علاقائی رابطہ سازی کو فروغ دیا جائے گا۔
مقبول خبریں
پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ، رانا ثناء اللہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے...
پی ٹی آئی کی پنجاب کے انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے...
پولیس والے اپنے گھر والوں کے سیاسی خیالات پوچھ لیں تو انہیں بھی گرفتارکرنا...
لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو بغیر کسی...
شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے’طلال چوہدری
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ،سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران شیطان ہے، فراڈیا...
عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
لاہور( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج 3مقدمات میں...