کرائسٹ چرچ(این این آئی)نیوزی لینڈ اے نے پاکستانی شاہینز کو بیس رنز سے ہرادیا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ لنکن، کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا۔ 182رنز کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 161 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ 70 اور حسین طلعت 44 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ اے کے جیکب اور آدتیا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔نیوزی لینڈ اے نے مقررہ بیس اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے ۔جوئے کارٹر 81 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔پاکستانی شاہینز کے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2, 2 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔نیوزی لینڈ کے دورے پر آئی پاکستانی شاہینز کی ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ،تین میں اسے شکست اور دو میں کامیابی ملی ۔سیریز کا واحد چار روزہ میچ پاکستان شاہینز نے جیتا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...