میکال ذوالفقار نے ٹک ٹاک جوائن کرلی

0
361

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔اس ضمن میں میکال ذوالفقار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔میکال ذوالفقار نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘سالِ نو کی طرح میں بھی نیا بن گیا ہوں۔اداکار نے کہا کہ ‘میں ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے جہاں آپ مجھے فالو کرسکتے ہیں۔میکال ذوالفقار کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے ابھی تک صرف چار ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔اس کے علاوہ اداکار کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 294 ہے جبکہ اْنہوں نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔