اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے بلاروک ٹوک قتل عام اورشہدا کے جسد خاکی واپس کرنے سے انکار دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کے لئے سنگین تشویش کا معاملہ ہونا چاہئے،اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ‘آر ایس ایس’،’بی جے پی’ حکومت کو اس معاملے پر کٹہرے میں کھڑاکرنا چاہئے۔ جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان مورخہ 29 دسمبر2020 کو سری نگر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔بیان کے مطابق شہید ہونے والے اعجاز مقبول غنی، زبیر احمد لون اور (سولہ سالہ گیارھویں جماعت کے طالب علم) اطہر مشتاق وانی کے اہل خانہ اور پڑوسیوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ یہ نوجوان بے گناہ تھے جو اس بدقسمت دن سری نگر گئے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے،یہ مزید بدترین غیرانسانی رویہ اور اقدام ہے کہ بار بار استدعا کرنے کے باوجود ان تین شہداء کے جسد خاکی ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کئے جارہے اور انہیں یہ موقع نہیں دیاجارہا کہ ان کے ورثاء اپنے ان پیاروں کی باضابطہ تدفین کرسکیں۔ یہ جبر وظلم کی ایک نئی شکل ہے جو قابض بھارتی افواج کشمیری عوام کا جذبہ اورعزم کچلنے کے لئے استعمال کررہی ہیں، بھارت اس کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے بلاروک ٹوک قتل عام اورشہدا کے جسد خاکی واپس کرنے سے انکار دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کے لئے سنگین تشویش کا معاملہ ہونا چاہئے۔ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ‘آر۔ایس۔ایس’،’بی۔جے۔پی’ حکومت کو اس معاملے پر کٹہرے میں کھڑاکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر مطالبہ کرتا آرہا ہے کہ انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر کی 2018 اور 2019 میں کشمیر پر رپورٹس میں تجویز کردہ اقوام متحدہ کمشن آف انکوائری کے ذریعے ان بہیمانہ اور قابل مذمت واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ پاکستان ایک بار پھر یہ مطالبہ دوہراتا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی عالمی نگرانی میں آزادانہ وغیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور انسانیت کے خلاف جرائم کاارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...