لاہور( این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ صاحبہ استعفوں کا لفظ سن کر آپ لوگوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،پی ڈی ایم لانگ مارچ بھی کرے گی اور فردوس عاشق کالونگ بھی تلاش کرکے دے گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پندرہ دنوں سے عثمان بزدار کی خادمہ کا لونگ گواچہ ہے،اس لیے بار بار لونگ لونگ کررہی ہیں ،راجکماری مریم نواز ہی ڈبہ پارٹی کو دوبارہ ڈبے میں بند کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پوری تحریک فساد کا دھڑن تختہ کردے گا،عمران خان اور اس کے چاپلوسوں کے ہاتھ پائوں پھولنا شروع ہو گئے ،پی ڈی ایم کے کارکن پرجوش اور اسلام آباد کی جانب مارچ کیلئے قیادت کے اشارے کا انتظار کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...