لاہور(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے، بندگلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا ہے ،تاریخ پے تاریخ دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے اورجوڈر گیاوہ مرگیا۔انہیں علم ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔شہزادہ اورراجکماری کبھی بھی مولانا کے کہنے پر اپنے پاں پر خود کلہاڑی نہیں ماریں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے اب خود مارے مارے پھر رہے ہیں ۔پاکستان سمیت دیگرممالک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث صورتحال تشویشنا ک ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...