میکسیکو سٹی (این این آئی)میکسیکو کے صدر آندریز لوپیز اوبرادور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو میکسیکو میں سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اوبرادور نے میکسیکو سٹی میں کہا کہ وہ آئندہ بھی یہ کوششیں کرتے رہیں گے کہ جولیان اسانج کو رہا کیا جانا چاہیے۔اس سے قبل ایک برطانوی عدالت نے اسانج کو ممکنہ طور پر ملک بدر کر کے امریکا کے حوالے کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔ امریکا کی طرف سے انچاس سالہ آسٹریلوی شہری اسانج پر جاسوسی اور سرکاری راز افشا کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ امریکا میں اسانج کو پونے دو سو سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ ناقدین کے مطابق اسانج کے خلاف عدالتی کارروائی آزادی صحافت کے لیے شدید خطرہ ہو گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...