کرائسٹ چرچ (این این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 7ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ سنگ میل 84میچز کی 144اننگز کھیل کر عبور کیا جس میں 24سنچریز اور 32نصف سنچریاں شامل ہیں اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی طر ف سے راس ٹیلر اور سٹیفن فلیمنگ بھی سات ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں ۔پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کیوی کپتان کین ولیم سن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ238رنز کا انفرادی سکور بنایا۔کین ولیمسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری مکمل کی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...