اسلام آباد (این این آئی) جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسامہ ستی قتل کیس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا محمد وقاص نے 5 ملزماب کے بیانات قلمبند کئے۔ترجمان کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات الگ الگ ریکارڈ کئے گئے،ملزمان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی،ایف آئی آر ، وائرلیس ریکارڈ ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،کیس سے متعلق تمام محرکات کا جائزہ لیا جائیگا،مدعی مقدمہ اسامہ کے والد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا،اگلے مرحلے مین تکنیکی ثبوتوں کا جائزہ لیا جائے گا،سیف سٹی فوٹیجز، گولیوں کے خول، کال ڈیٹا ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا جائے گا،موقع پر تاخیر سے پہنچنے والے افسران کے بارے بھی تحقیقات کی جائیں گی،چیف کمشنر کی جانب سے 5 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...