اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضائی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطی میں اہم مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے،پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضائی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ،ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے گذشتہ چار سال سے ممالک کے درمیان حل طلب مسائل کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے مابین اختلافات ختم کروانے کے لیے ادا کردہ مثبت کردار کوسراہتا ہے ،ان کی مسلسل اور مخلصانہ کاوشوں اور جی سی سی ممالک کے باہمی تعاون کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے العلاء میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی ۔ ترجمان نے کہاکہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد مزید بڑھے گا ،پاکستان جلیج تعاون کونسل اور اس کے ساتھ اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...